زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیسٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون میں ایک سے دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق بیٹنگ لائن اور بولنگ لائن میں ایک ایک تبدیلی کی جا سکتی ہے۔
نوجوان بلے باز سعود شکیل اور تجربہ کار گیند باز تابش خان کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 7 مئی سے شروع ہو گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ صبح 12:30 بجے شروع ہو گا۔
ٹیسٹ رینکنگ جاری:بابراعظم کی تین درجے تنزلی
یاد رہے کہ پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹیسٹ میچ میں بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔
ہرارے کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو ایک اننگز اور 116 رنز سے ہرایا تھا۔
اس سے پہلے قومی ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں زمبابوے کو دو ایک سے شکست دی تھی۔