اپٹما نے عید پر 10سے 16مئی تک چھٹیوں کا فیصلہ مسترد کر دیا


آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (ایٹما) نے عید پر 10 سے 16 مئی تک چھٹیوں کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا۔

ذرائع کے مطابق اپٹما نے حکومت سے 13 سے 16 مئی تک عید کی چھٹیاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چیئرمین اپٹما اعجاز گوہر نے کہا ہے کہ 10 سے 16 مئی تک چھٹیوں سے ٹیکسٹائل سیکٹر کو 800 ملین ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ زیادہ چھٹیوں سے پورا ملک 10 دن عملی طور پر بند رہے گا۔

اس سے پہلے آج وزیراعظم عمران خان کے مشیر تجارت رزاق داوَد نے بھی عیدالفطر کی 6 چھٹیاں دینے پر اعتراض اٹھایا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں رزاق داود نےعید کی چھٹیوں پر اعتراض کیا اور کہا کہ عیدالفطر کی صرف 3 چھٹیاں دینی چاہئیں۔

ذرائع کے مطابق رزاق داود نے موقف اپنایا کہ 6 چھٹیاں ہونے سے ایکسپورٹرز کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جس پر وزیراعظم نے عید کی چھٹیوں کے دوران ایکسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کر دی۔

وفاقی حکومت کا عید پر 5 چھٹیاں دینے کا اعلان

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی سفارش پر عیدالفطر کی چھ چھٹیوں کی منظوری دی ہے۔

پاکستان میں عیدالفطر کی چھٹیاں 10 سے 15 مئی تک ہوں گی۔

خیال رہے کہ کچھ روز پہلے این سی او سی نے 10 سے 15 مئی تک عید کی چھٹیوں جبکہ 8 سے 16 مئی تک کورونا کی پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں