پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے انتخابی اصلاحات سے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسکہ میں جس پارٹی پر الزام لگا وہ تحریک انصاف تھی۔
اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ قوم نے بار بار آپ کو مسترد کیا، کراچی کے حلقہ این اے249 میں تحریک انصاف آخری نمبر پر آئی، اب آپ فوری طور پر مستعفیٰ ہوجائیں۔
انہوں نے وزیراعظم کو کہا کہ آپ فارن فنڈنگ کیس سے بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں اور الیکشن کمیشن پر دباو ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مہربانی کرکے الیکشن کمیشن پر دباو ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔
مزید پڑھیں: فواد چودھری کا این اے 249 میں دوبارہ پولنگ کا مطالبہ
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کیلئے دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی جیسی صورتحال ڈسکہ اور سینیٹ الیکشن میں بھی پیش آئی۔
انہوں نے کہا کہ ہر الیکشن میں دھاندلی الزامات نے الیکشن نتائج کی ساکھ پر سوال اٹھائے ہیں۔ ایک سال سے اپوزیشن کو اصلاحات کیلئے کہہ رہے ہیں، ٹیکنالوجی اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال سے شفافیت ہو گی، اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں کہ ساتھ بیٹھیں اور معاملات طے کریں۔