مشرقی چین کے شہر نانٹونگ میں آنے والی طوفانی ہواؤں سے کم از کم 11 افراد ہلاک اور 102 زخمی ہوگئے ہیں۔
نانٹونگ شنگھائی سے 62 میل (100 کلومیٹر) دور یانگسی کے شمالی کنارے پر واقع آٹھ لاکھ افراد پر مشتمل ایک شہر ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو پر ہفتے کے روز عہدیداروں نے بتایا ہے کہ طوفانی ہواؤں سے شہر کے بہت سے مکانات بری طرح تباہ ہوئے ہیں جبکہ 3،000 سے زائد رہائشیوں کو وہاں سے نکال دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: چین میں بدترین ریت کا طوفان، نظام زندگی شدید متاثر
حکام نے بتایا کہ تیز اور طوفانی ؤوؤں نے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو دریائے یانگسی میں پھینک دیا جبکہ درجنوں افراد درختوں اور بجلی کے کھمبے گرنے سے زخمی ہوگئے ہیں۔
طوفانی ہواؤں کے سبب ماہی گیروں کی ایک کشتی بھی ڈوب گئی جس میں 11 افراد سوار تھے۔ کشتی میں سواردو افراد کو بچا لیا گیا تاہم نو لاپتہ افارد کی تلاش جاری ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ساحلی شہر نانٹونگ میں سنگ مرمر کے سائز اولے پڑے جبکہ تیز ہواؤں سے کئی عمارتوں کے چھت اڑ گئے۔
طوفان کے باعث متعدد درخت زمین سے اکھڑ گئے اور کئی علاقے بجلی سے بھی محروم ہوگئے جب کہ طوفان میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلیے ایمرجنسی ٹیمیں تشکی دی جاچکی ہیں۔