چاغی: ایران سے کوئٹہ جانے والی ٹرین کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں۔
لاہوریوں کو مزید انتظار کرنا ہو گا، اورنج لائن ٹرین مزید چند روز نہیں چلے گی
ہم نیوز کے مطابق ایران کے شہر زاہدان سے کوئٹہ جانے والے مال بردار ٹرین پدگ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی ہے۔
مال بردار ٹرین کی 6 بوگیاں پٹری سے اتری ہیں لیکن کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
پاکستان ریلویز: انٹرنیشنل گڈز ٹرین سروس 12 سال بعد بحال
ریلوے کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق مال بردار ٹرین ایران سے سلفر لے کر کوئٹہ جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔
ہم نیوز نے ریلوے کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
یقین کریں: بھارت، گائے کو بچانے والی ٹرین 35 کلو میٹر تک الٹی چلتی رہی
ریلوے کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق ریل سروس کی بحالی کے لیے کوئٹہ سے بھی ریسکیو ٹیم روانہ کردی گئی ہے۔