نئی دہلی: بھارت میں کورونا تاحال بے قابو ہے اور اس نے ایک ہی دن میں مثبت کیسز کا نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا ہے۔
بھارت: کورونا بحران، فیصل ایدھی نے مدد کی پیشکش کردی
ہم نیوز نے بھارتی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارت میں ایک مرتبہ پھر ساڑھے تین لاکھ کورونا کے مثبت کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
اعداد و شمار کے تحت بھارت میں مسلسل پانچواں دن ہے کہ روزآنہ تین لاکھ سے زائد نئے مریض رجسٹرڈ کیے جا رہے ہیں۔ بھارت میں صرف پانچ دنوں میں کورونا کے 17 لاکھ نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ب تک ملک میں مجموعی طور پر کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ 70 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔
کورونا مریضوں کی تعداد میں ہونے والے اضافے کے باعث ملک کا نظام صحت تقریباً مفلوج ہونے کے قریب ہے کیوںکہ اسپتالوں میں مریضوں کے لیے بسترنہیں ہیں، ادویات کی قلت پیدا ہو گئی ہے جب مصنوعی آکسیجن کے حصول میں لوگ دربدر بھٹکتے پھر رہے ہیں۔
پاکستان کی بھارت کو کورونا سے نمٹنے کیلئے امداد کی پیشکش
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا سے ہونے والی انسانی اموات انسانی المیے کو جنم دے رہی ہیں کیونکہ ایک جانب قبرستانوں میں جگہ تنگ پڑنے لگی ہے جس کے بعد لوگ اجتماعی تدفین کرنے پہ مجبور دکھائی دے رہے ہیں تو دوسری جانب شمشان گھاٹوں میں بھی پیدا ہونے والی صورتحال کے سبب اجتماعی طور پر چتائیں جلائی جا رہی ہیں۔
پاکستان کی عوام اور حکومت اس صورتحال میں پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ہر طرح کی مدد کی پیشکش کی ہے۔
ملک کی عالمی شہرت یافتہ سماجی تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے سربراہ فیصل ایدھی نے بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو باقاعدہ خط لکھ کر 50 ایمبولینسیں اور رضاکاروں کی ٹیم بھارت بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔
کورونا کے وار: امیر بھارتیوں نے ملک سے بھاگنا شروع کردیا
بھارت میں پیدا شدہ صورتحال سے ہمیں بھی سبق لیتے ہوئے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانا چاہیے اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے لازمی ماسک کا استعمال کرنا چاہیے اور باربار ہاتھوں کو دھونا چاہیے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے سب سے بہتر طریقہ احتیاط ہی ہے۔