لاہور میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سامنے آ گئی

فوٹو: فائل


صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کورونا کیسز کی بڑھتی شرح کی وجہ ساوَتھ افریقن اور برطانوی سٹرین کو  قرار دیا گیا ہے۔ 

طبی ماہرین کے مطابق افریقی اور برطانوی سٹرین میں 70 فیصد زیادہ تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت ہے، لاہور میں کورونا کیسز اسی لیے بڑھ رہے ہیں کہ برطانوی اور افریقن سٹرین پنجے گاڑھ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان: کورونا سے بچاؤ کیلئے آج ’یومِ توبہ و استغفار‘ منایا جائے گا

ممبر کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ ڈاکٹر جاوید حیات خان کا کہنا ہے کہ رپورٹ کیسز میں افریقی و برطانوی سٹرین کی شرح بڑھ رہی ہے، شہریوں کو اب پہلے سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 110 اموات اور 5 ہزار364 نئےکیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار982 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 45ہزار182ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 78ہزار425 ہے اور 6 لاکھ50 ہزار775 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں7 ہزار 271افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 541، خیبر پختونخوا 2 ہزار796، اسلام آباد 626، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 222 اور آزاد کشمیر میں 423 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین کی کورونا ویکسین کی افادیت کم ہونے کا انکشاف

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 68 ہزار665، خیبر پختونخوا1 لاکھ3ہزار419، پنجاب 2 لاکھ61 ہزار173، سندھ 2 لاکھ 70 ہزار963، بلوچستان 20 ہزار662، آزاد کشمیر 15 ہزار137 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 163  افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں