اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں شدید ٹریفک جام ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو بے پناہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور منٹوں کو سفر گھنٹوں میں بھی طے نہیں ہو رہا ہے۔
سمندر میں بدترین ٹریفک جام کی سیٹلائٹ تصویریں سامنے آگئیں
ہم نیوز کے مختلف شہروں سے نمائندگان نے بتایا ہے کہ ایک مذہبی جماعت کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج کے باعث شہروں کی مختلف شاہراہیں بند ہیں اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔
اس ضمن میں ہم نیوز نے بتایا ہے کہ احتجاج کے باعث موٹر وے اور جی ٹی روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔
ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد لاہور موٹر وے پر ٹھوکر نیاز بیگ سے شیخو پورہ انٹر چینج تک ٹریفک نہیں چل رہی ہے جب کہ موٹر وے ایم ٹو فیض پور اور کوٹ عبدالمالک انٹرچینج کے مقام سے بھی بند ہے۔
اسی طرح اسلام آباد سے پشاور نیشنل ہائی وے ٹیکسلا انڈر پاس کے قریب ٹریفک کے لیے بند ہے جب کہ ٹھوکر نیاز بیگ سے دینا ناتھ تک نیشنل ہائی وے پر ٹریفک نہیں چل رہی ہے۔
سینیٹر فیصل جاوید کا ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر چالان
ہم نیوز کے مطابق این فائیو راولپنڈی سے کھاریاں اور کامونکی کے مقام پر بند ہے۔ نیشنل ہائی وے کا کھاریاں گجرات سیکشن کئی مقامات پر ٹریفک کے لیے بند ہے۔
لاہور سے ہم نیوز کے نمائندے نے بتایا ہے کہ شہر میں ہونے والے احتجاج کے باعث تقریباً 30 اہم چھوٹی بڑی شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند ہیں۔ سڑکوں کی بندش کے سبب شہریوں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق ہونے والے احتجاج کے باعث اسلام آباد موٹروے، جی ٹی روڈ اور ملتان روڈ بند کر دی گئی ہے۔
ہشیار! گاڑی چوری، ٹیکس چوری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنا اب آسان نہیں
اسی طرح ہائی کورٹ چوک، آواری چوک، کارپوریشن چوک، یتیم خانہ چوک، خیابان امین چوک، محافظ ٹاؤن روڈ، داروغہ والاچوک، چونگی امرسدھو، شاہدرہ چوک اور شاد باغ چوک بھی بند ہے۔