خاتون نے اپنے 24 فٹ لمبے ناخن کاٹ دیئے


 امریکی خاتون ایانہ ولیمز نے اپنے 24 فٹ لمبے ناخن 30 سال بعد کٹوا دیئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایانہ کے ناخن فلوریڈا کے ایک عجائب گھر میں رکھے جائیں گے تاکہ لوگ انہیں دیکھ سکیں۔

خاتون نے اپنے ناخنوں نے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی دیکھ بھال کے لیے بہت خرچا کرنا پڑتا تھا۔

6 فٹ لمبے بالوں والی روسی حسینہ

ان کا کہنا تھا کہ اتنے طویل ناخنوں کو برقرار رکھنے کے لیے میں بہت محتاط زندگی گزار رہی تھی۔ اس بات کا خیال رکھنا پڑتا تھا کہ کہیں ان سے میں خود زخمی نہ ہو جاوں یا کہیں تڑوا ہی نہ بیٹھوں۔

ایانہ نے ناخنوں کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ خاصا خرچہ بھی کیا، ان پر ہر دو سے تین دن بعد کئی نیل پالش کی بوتلیں خرچ ہوتی تھیں۔


متعلقہ خبریں