اپنی چھتری خود کیوں نہیں اٹھائی؟ شاہ محمود تنقید کی زد میں


روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ وہ  اس سے قبل 2012 میں پاکستان کے دورے پر آئے تھے۔

اسلام آباد پہنچنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دیگر افسران کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔

شاہ محمود قریشی کی روسی ہم منصب کے استقبال کی ویڈیو سوشل میڈیا ہر گردش کر رہی ہے اور لوگوں کی جانب سے وزیر خارجہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بارش کی وجہ سے روسی وزیر خارجہ نے خود چھتری پکڑی ہوئی تھی جب کہ شاہ محمود قریشی کو بارش سے بچانے کے لیے کسی دوسرے شخص نے چھتری پکڑی تھی۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ روسی وزیر خارجہ نے اپنی چھتری خود پکڑی ہوئی اور شاہ صاحب کی چھتری پکڑنے کے لیے بندہ نامزد ہے۔

ایک اور صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  اپنی چھتری خود اُٹھانے والے وزیرِ خارجہ کا ملک ویکسین بنا رہا ہے اور اپنی چھتری دوسروں سے اُٹھوانے والے وزیرِ خارجہ کا ملک اُس ملک سے ویکسین خرید رہا ہے۔ قوموں کا مزاج ہی اُن کے مقام کا تعین کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں