کورونا میں مبتلا وزیر اعظم عمران خان کی نئی تصویر سامنے آگئی

کالعدم ٹی ایل پی کا معاملہ، سمری وزیر اعظم کو ارسال

فوٹو: فائل


عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا وزیر اعظم عمران خان کی قرنطینہ میں ایک اور تصویر سامنے آگئی ہے۔ 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر وزیر اعظم عمران خان کے ویریفائڈ اکاؤنٹ پر ان کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔

وزیر اعظم کی تصویر کے ساتھ تحریر کیا گیا ہے کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باوجود گھر سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے وزیراعظم کی نئی تصویر جاری کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں برطانیہ سے آنے والا نیا کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں شہباز گل نے وزیراعظم کی تصویر شیئر کی تھی۔

تصویر کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا تھا ’خان صاحب کی آج کی تصویر۔ خان صاحب آج اپنا معمول کا دفتری کام کر رہے ہیں‘۔

شہباز گل نے یہ بھی لکھا کہ ’اللہ کا شکر ہے آپ کی دعاؤں سے وہ comfortable ہیں۔ آپ سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا شکریہ‘ ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرلیا

خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان میں کورونا کی علامات شدید نہیں ہیں، ان کو ہلکی کھانسی اور ہلکا سا بخار ہے۔


متعلقہ خبریں