فواد عالم کو ٹیم میں سلیکٹ نہ کرنا زیادتی ہے، یونس خان

یونس خان کی ٹرپل سینچری کی 12ویں سالگرہ

کراچی: قومی کرکٹ  ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہےکہ اگرمیں ٹیم سلیکشن پر بات کروں گا تو آپس کے اختلافات سامنے آسکتے ہیں۔

موٹروے پولیس کی آگاہی مہم میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فواد عالم کو ٹیم میں سلیکٹ نہ کرنا زیادتی ہے کیوں کہ وہ مستقل رنز کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام الحق کو اچھا موقع ملا ہے، انہیں چاہیے کہ پرفارمنس سے خود کو ثابت بھی کریں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے حوالے سے یونس خان نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی کو خود اعتمادی کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے سابق کرکٹر نے تسلیم کیا کہ میرے سخت مزاج کی وجہ سے اکثر چیئرمین کرکٹ بورڈ اورسینئرکھلاڑی ناراض ہوجاتے تھے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نے کوشش کی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) میں تبدیلی آئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ ہمیں وہ کام کرنا چاہیے جس سے ملک کا نام روشن ہو۔

انہوں نے پولیس اہلکاروں کو مشورہ دیا کہ آفس آتے وقت آپ کو فٹ ہونا چاہیے ایسا نہ ہو وزن کی زیادتی کی وجہ سے آپ لوگوں کو شیخوپورہ ٹریننگ سینٹر بھیجا جائے۔


متعلقہ خبریں