اسلام آباد: 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ

سیف سٹی کے دعوے دھرے رہ گئے: شہری کے 50 لاکھ روپے لٹ گئے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے جاری پیغام کے مطابق اسلام آباد میں آج سب سے زیادہ 747 کیسز سامنے آئے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاون کا فیصلہ کیا۔

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا۔

اسلام آباد : کورونا کی تیسری لہر کی شدت میں اضافہ

اس سے پہلے عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر اسلام آباد میں ہفتہ اتوار کو مارکیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ،اتوار کو مارکیٹیں اور ریسٹورنٹس بند رہیں گے۔

شہر اقتدار میں اشیائے خورونوش کی دکانیں، میڈیکل اسٹورز کھولنے کی اجازت ہو گی،جب کہ رات 10 بجے کے بعد آؤٹ ڈورڈائننگ پر پابندی ہو گی۔


متعلقہ خبریں