عامر لیاقت کی موت طبعی نہیں، قتل کیا گیا، دانیا شاہ نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

دانیا شاہ dania shah

عامر لیاقت کی موت طبعی نہیں انہیں قتل کیا گیا، مرحوم کی تیسری اہلیہ دانیا شاہ عدالت پہنچ گئیں۔

دانیاشاہ نے مرحوم رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی موت کو قتل قرار دیتے ہوئے مقدمہ دائر کرانے کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

کے الیکٹرک کی بجلی 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیا شاہ نے دعویٰ کیا کہ مرحوم رکن قومی اسمبلی کی موت طبعی نہیں بلکہ انہیں قتل کیا گیا ہے، مقدمہ درج کرانے کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کررہی ہوں۔

بعدازاں عدالت نے 3 ہفتے کے اندر جواب داخل کرنے کا حکم دے دیا، یاد رہے کہ کراچی سیشن عدالت نے مقدمہ دائر کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔


متعلقہ خبریں