بحرین کا ایران کے ساتھ سفارتی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات قائم کرنے کی خواہش کا اظہار

بحرین

بحرین کے بادشاہ شیخ حمدبن عیسی آل خلیفہ نے ایران کیساتھ سفارتی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بحرین کے بادشاہ شیخ حمدبن عیسی آل خلیفہ نے روس کے صدر پیوٹن سے ماسکو میں ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بحرین کے بادشاہ شیخ حمدبن عیسی آل خلیفہ نے کہا کہ بحرین اور ایران کے درمیان تمام اختلافات ختم ہو چکے ہیں۔

عازمین 60 ہزار ریال سے زائد رقم کا اندراج کرائیں، سعودی وزارت حج کی یاد دہانی

اب کوئی وجہ نہیں کہ ایران بحرین تعلقات کی مکمل بحالی میں تاخیرکی جائے،انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ سفارتی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات قائم کرناچاہتے ہیں، ہم پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

سوچ بھی یہی ہے، بحرینی عوام کی ایران سے خصوصی الفت اورتاریخی رشتہ ہے۔اس دوران شیخ حمد بن عیسی نے ایران سے اختلافات ختم کرانے میں کلیدی کردار ادا کرنے پرصدرپیوٹن سے اظہار تشکر بھی کیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں