میں تو ہاٹ ہوں ہی لیکن یہ تھوڑا زیادہ ہوگیا، شاہ رخ خان

shahrukh

ہیٹ اسٹروک کے بعد بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنے رومانوی انداز میں مداحوں کو اپنی صحت کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ میں تو ہاٹ ہوں ہی لیکن یہ تھوڑا زیادہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو چند روز قبل آئی پی ایل میں اپنی کرکٹ ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزرز حیدرآباد کے میچ کے دوران احمد آباد اسٹیڈیم میں شدید گرمی لگنے کی وجہ سے ہیٹ اسٹروک ہوگیا تھا۔

عامر لیاقت کی موت طبعی نہیں، قتل کیا گیا، دانیا شاہ نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

شاہ رخ خان کی طبیعت انتہائی ناساز ہونے کی وجہ سے انہیں فوری طور پر احمد آباد کے کے ڈیاسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد اداکار کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا۔

کنگ خان کی اچانک طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ان کے اہلخانہ، عزیزو اقارب اور مداح پریشان ہوگئے تھے تاہم اب کنگ خان مکمل طور پر فٹ ہورہے ہیں۔

حال ہی میں کنگ خان نے ہیٹ اسٹروک پر طنز کیا کہ، ارے یار میں تو ہاٹ ہوں، یہ تھوڑا زیادہ ہو گیا۔مداح شاہ رخ خان کے تبصرے سے متفق تو ہوئے لیکن ساتھ ہی انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پسندیدہ اداکار کو آرام کرنے کا مشورہ بھی دیدیا۔


متعلقہ خبریں