مقامی مارکیٹ میں سونا 1800 روپے سستا، عالمی مارکیٹ میں بھی کمی ریکارڈ

سونا

ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل صرافہ اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہوگیا جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 200 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1543 روپے سے کم ہوکر 2 لاکھ 5 ہزار 33 روپے تک آگئی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 6200 روپے کی ریکارڈ کمی

دوسری طرف عالمی بازار میں بھی سونے کا بھاؤ 17 ڈالر کم ہوکر 2318 ڈالر فی اونس ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2338 ڈالر فی اونس ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ تین روز سے مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 6200 روپے کی ریکارڈ کمی دیکھی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں