خیبرپختونخوامیں موسم گرم کی تعطیلات کااعلان


پشاور،مردان،ایبٹ آباد سمیت خیبرپختونخوا بھرمیں موسم گرم کی تعطیلات کااعلان کردیا گیا ہے۔

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق سمر زون میں پرائمری اسکولز کی تعطیلات یکم جون سے 31 اگست تک ہونگی۔

بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی امریکہ کے ہاتھوں شکست

سمر زون میں پشاور،نوشہرہ،چارسدہ،صوابی،ڈی آئی خان،بنوں، کرک اور دیگر اضلاع شامل ہیں ، مڈل، ہائر اور ہائر سیکنڈری اسکولزکی تعطیلات 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی۔

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے مطابق  ونٹر زون میں اسکولز کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی،ونٹر زون میں سوات،دیر،مانسہرہ،ایبٹ اباد،کرم اور دیگر اضلاع شامل ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں