نواز شریف، زرداری اور زرداری نواز شریف کو استعمال کرنیکی کوشش کررہے ہیں، اسد عمر


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ نواز شریف سمجھتے ہیں کہ وہ تو سسٹم سے باہر ہیں تو باقی بھی نکل جائیں۔ انہوں نے نواز شریف صرف لڑانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سسٹم ٹوٹے گا تو بھی نواز شریف کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

اسٹیبلشمنٹ کا کوئی ڈر نہیں، لڑنا ہے تو ہم سب کو جیل جانا پڑے گا، زرداری

میڈیا سے بات چیت میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف پاکستان آنے کو تیار نہیں ہیں اور لندن میں بیٹھ کر ہوا کھا رہے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ پی ڈی ایم والے موٹروے پر چلنے والی گاڑیوں کے مسافروں کی طرح ہیں جن کی منزل ایک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف، زرداری اور زرداری نواز شریف کو استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوچکے ہیں اب انہیں کچھ ملنا نہیں ہے اسی لیے کھل کر بات بھی کررہے ہیں۔

نیب کی تحویل میں نواز شریف کی زندگی کو خطرہ ہے،مریم نواز کا زرداری سے مکالمہ

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے سڑکوں پر آنے سے منع کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نواز شریف کے ساتھ نہیں ہیں اور ان کے پاس کوئی اخلاقی جواز بھی نہیں ہے۔

میڈیا سے  بات چیت میں پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاست میں مفاہمت ہو سکتی ہے اور ہونی بھی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آئین سازی کے لیے ہمہ ہمیشہ سے تیار رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کے لیے دیگر جماعتوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

شارٹ ٹائم کے لیے کرسی سنجرانی کو دلوائی گئی ہے، بلاول بھٹو

اسد عمر کا کہنا تھا کہ جرم اور سیاست میں فرق ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرم کی معافی نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فٹیف قوانین پر اپوزیشن نے کہا کہ این آر او ملنے تک بات نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دروازے کل بھی کھلے ہوئے تھے اور آج بھی کھلے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون سازی کے لیے کل نہیں ہم آج ہی بیٹھنے کو تیار ہیں۔


متعلقہ خبریں