ہم جنس پرستی کی حمایت نہیں کر سکتے، کیتھولک چرچ

ہم جنس پرستی کی حمایت نہیں کر سکتے، کیتھولک چرچ

ویٹیکن کیتھولک چرچ نے کہا ہے وہ ہم جنس پرستی اور ایسے کسی بھی غیر فطری تعلق کی حمایت نہیں کرسکتا ہے۔

ویٹیکن میں رومن کیتھولک نظریے کو برقرار رکھنے والے شعبے ’کانگرگیشن فار دا ڈاکٹرین آف دا فیتھ‘ کے پادریوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کیتھولک چرچ گناہ کے فروغ کی حمایت نہیں کرسکتا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق کیتھولک چرچ نے کہا ہے کہ “خدا کو گناہ کے لیے فضل اور رحمت بخشنا ناممکن ہے۔  کانگرگیشن فار دا ڈاکٹرین آف دا فیتھ‘ نے ہم جنس تعلقات میں مثبت عنصر کا بھی ذکر کیا ہے تاہم اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

اس سے قبل کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا تھا کہ ہم جنس پرستوں کو بھی خاندان بسانے کا حق ہے۔

پیر کے روز پوپ فرانسس نے عیسائی پادریوں کے فتوے کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ “اس (فتوے) کا مقصد کسی کے ساتھ امتیازی سلوک برتنا نہیں بلکہ یہ مذہبی رواج کی سچائی کی یاد دہانی کرانا ہے”۔

بچوں پر جنسی تشدد کی روک تھام، وزارت انسانی حقوق کی مہم شروع

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حالیہ مہینوں میں جرمنی اور امریکہ کے پادریوں نے ہم جنس پرستوں کو چرچ کی طرف مائل کرنے کے لیے انہیں فضل وبرکات دینا شروع کردیا تھا۔

بی بی سی کے مطابق ویٹیکن کیتھولک چرچ سے حال ہی میں پوچھا گیا تھا کہ آیا وہ ہم جنس پرستوں کو برکات دے سکتا ہے، جس پر چرچ نے نفی میں جواب دیا ہے۔

ویٹیکن چرچ نے کہا ہے کہ صرف مرد اور عورت کے مابین نکاح کو فضل و برکات دی جاسکتی ہیں اور نہ کہ ہم جنس پرستوں کو۔ ایسے تعلقات یا رشتوں کو جس میں ہم جنس پرستی کا عنصر یا سرگرمی شامل ہو برکات دینا جائز نہیں ہے۔

اس سے قبل پوپ فرانسس نے کہا تھا کہ ”ہم جنس پرست بھی خدا کے بندے ہیں اور انہیں بھی اپنا خاندان بسانے کا حق ہے۔ کسی کو بھی خاندان سے باہر نہیں کیا جانا چاہیے یا کسی کی زندگی کو مصیبت میں نہیں ڈالنی چاہیے”۔


متعلقہ خبریں