افغان امن عمل: اہم اجلاس ماسکو میں منعقد ہو گا

افغان امن عمل: اہم اجلاس ماسکو میں منعقد ہو گا

کابل: افغان مفاہمتی کونسل کے ترجمان فریدو ن خوازون نے کہا ہے کہ افغان امن عمل سے متعلق اہم اجلاس 18 مارچ کو روس میں منعقد ہوگا۔

امریکا کی جانب سے امن معاہدے کا مسودہ افغانستان کو پیش

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان مفاہمتی کونسل کےترجمان فریدو ن خوازون کا کہنا ہے کہ ماسکواجلاس میں افغانستان کے صدراشرف غنی، چیئرمین قومی مفاہمتی ہائی کونسل، غیرملکی مندوبین اور طالبان نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔

فریدون خوازون کا کہنا ہے کہ ماسکو اجلاس میں افغان امن مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جب کہ افغان امن عمل میں روس کا اہم کردار ہے۔

آرمی چیف سے روسی صدر کے نمائندہ برائے افغانستان کی ملاقات

افغان ذرائع ابلاغ نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ ماسکو اجلاس میں چین، امریکہ اور پاکستان کے مندوبین بھی شریک ہوں گے۔

افغانستان: حملہ آوروں نے تین خواتین صحافیوں کو قتل کردیا

روسی میڈیا کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے بھی ماسکو میں منعقد ہونے والے افغان امن عمل سے متعلق اجلاس کے انعقاد کی تصدیق کی ہے۔


متعلقہ خبریں