بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کو سوشل میڈیا کے معروف پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنائے ایک سال کا عرصہ بیت گیا۔
سال کے 365 دن پورے ہونے پر کرینہ کپور نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ان کے مختلف لمحات کے کلپس اور تصاویر شامل ہیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ وہ محظوظ ہونے کے اس سفر کو جاری رکھیں گی۔
خیال رہے کہ انسٹاگرام پر کرینہ کپور کے فالوورز کی تعداد 6.1 ملین یعنی 61 لاکھ ہے۔
یہ مراسلہ Instagram پر دیکھیں
کرینہ کپور، سیف علی خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی ولادت
یاد رہے کہ حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔
اس سے قبل ان کا ایک بڑا بیٹا تیمورعلی خان ہے جس کی عمر اس وقت 4 سال ہے۔
تیمور علی خان 2016میں اپنی پیدائش کے بعد سے ہی بھارت کا مقبول ترین بچہ بن گیا تھا۔
حرا مانی اور کرینہ کپور میں سے بہتر کون؟
خیال رہے کہ بالی وڈ جوڑی کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش سے قبل ایک نجومی نے پیش گوئی کی تھی کہ کرینہ کپور کے گھر ننھی پری کی آمد ہوگی۔