اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پوری قوم، پارٹی اوراتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔
عمران خان نے تمام ارکان قومی اسمبلی کو اسلام آباد سے باہر جانے سے روک دیا ہے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت لا کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے بعد بابراعوان نے بتایا کہ اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے
قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کی دوپہر 12 بجے ہوگا۔
عمران خان نے تمام اراکین کو ہدایت کی ہے کہ اجلاس میں حاضری یقینی بنائے جائے۔ اطلاع ہے کہ وزیراعظم نے تمام ارکان کو اہم ہدایات جاری کی ہیں اور تمام پی ٹی آئی ارکان کو وزیراعظم کا پیغام پہنچا دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے بتایا کہ وزیراعظم نے حکومت کی طرف شبلی فراز کو چیئرمین سینیٹ نامزد کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اعتمادکاووٹ: اجلاس بلانےکی ایڈوائس صدرکو ارسال
ان کا کہنا تھا کہ شبلی فراز کو حکومت اتحاد کا اعتماد حاصل ہے۔ ہم جمہوری روایات کو لے کر چلنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بغیر کسی کے کہنے پر اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے صدر پاکستان کو ایڈوائس ارسال کر دی ہے۔
باوثوق ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ صدرمملکت کی منظوری کے بعد اعتماد کے ووٹ کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کو بلائے جانے کا امکان ہے۔