پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے ملتوی ہونے کے فیصلے کے بعد کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ ہماری پی ایس ایل کو کسی کی نظر لگ گئی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ نظر لگ گئی کسی کی ہماری پی ایس ایل کو۔ حسن علی نے اپنے ٹوئٹ میں آنکھوں سے آنسو نکلنے والا ایموجی بھی شیئر کیا۔
Nazar lag gi kisi ki humri PSL ko ?
— Hassan Ali ?? (@RealHa55an) March 4, 2021
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے دوران کھلاڑیوں میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے جس کے بعد کھلاڑیوں اور ماہرین نے بھی اپنا اپنا ردعمل دیا۔
عوام نے بھی پی ایس ایل ملتوی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم ان لمحات کو یاد کریں گے۔
Beauty of Our PSL… ????
We all going to miss these moments… #PSL62021 #PSL6 pic.twitter.com/DwQ0J2a5lj— Fatima Khalil Butt (@iam_FatiMaButt) March 4, 2021
پی ایس ایل کو چاہنے والوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ایک اور بری خبر یہ ہے کہ پی سی بی نے پی ایس ایل کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
In another sad news, PCB decides to postpone #PSL6.
— Ajmal Jami (@ajmaljami) March 4, 2021
Disappointing news that the 6th addition of @thePSLt20 has been postponed. ? #PSL6
— Ravi Bopara (@ravibopara) March 4, 2021