ویلنٹائن پر محبت کا اظہار کرنے والی ظالم خاتون؟

ویلنٹائن پر محبت کا اظہار کرنے والی ظالم خاتون؟

فوٹو: فائل


مارلائز وین ڈیر میروے نامی خاتون شکاری نے جنوبی افریقہ کے جنگل میں موجود زرافے کا شکار کیا اور اس کا دل نکال کر تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ 

32 سالہ شکاری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر مردہ زرافے کے دل کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔

دیگر تصاویر میں مارلائز وین مردہ زرافے کے ساتھ پوز کرتی اور اسے کیمرے کے سامنے لپیٹتی دکھائی دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چترال میں امریکی شکاری کا سب سے بڑے سینگوں والے مارخور کا شکار

زرافے کے دل والی تصویر کے ساتھ خاتون نے تحریر کیا ’کبھی سوچا ہے کہ زرافے کا دل کتنا بڑا ہوتا ہے؟‘ میں اپنے اس ویلنٹائن ڈے کے تحفے کے ساتھ خود کو ساتویں آسمان پر محسوس کر رہی ہوں‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں کئی سالوں سے اس لمحے کا انتظار کر رہی تھی، مجھے زرافے کی چمکدار سیاہ جلد بہت پسند ہے‘۔ اب میں زرافے کی کھال کو کسی قالین کے لئے استعمال کرنے کا سوچ رہی ہوں۔

دراصل مذکورہ خاتون کے شوہر نے اپنی اہلیہ کو ویلنٹائن ڈے کا تحفہ دینے کے لیے اس   ضعیف زرافے کو مارنے اور اس کا دل کٹانے کے لئے 2900 ڈالر ادا کیے۔

مارلائز وین اب تک  شیروں، چیتے اور ہاتھیوں سمیت 500 سے زائد جانوروں کا شکار کر چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کی معیشت 300 سالہ تاریخ میں بدترین مندی کا شکار

خاتون کی جانب سے یہ تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم عمل افراد نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

شکاری خاتون نے جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والے افراد کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ’مافیا‘ قرار دیا ہے جسے ان کی خواہشات کا احترام نہیں۔


متعلقہ خبریں