پی ایس ایل 6: غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری

پی ایس ایل میں صرف دو دن باقی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 کا میلہ سجنے میں  اب کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں، میگا ایونٹ کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی چاڈوک والٹن ،  کولن انگرام، افغان کرکٹر نور احمد اور  ہیڈ کوچ ہرشل گبز کراچی پہنچ گئے۔

ان کے علاوہ قومی کھلاڑیوں نے بھی کراچی پہنچنا شروع کردیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولنگ کوچ سعید اجمل اور بولر احمد سیفی جب کہ شعیب ملک، امام الحق ،وہاب ریاض کامران اکمل، محمد عرفان اور دیگر کرکٹرز نے اپنی ٹیم کو جوائن کو کر لیا۔

پی ایس ایل 6: آن لائن ٹکٹوں کی فروخت جمعہ سے شروع ہو گی

ہوٹل پہنچنے پر کووڈ ٹیسٹنگ کے بعد انہیں قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔  رپورٹ کلیئر آنے پر کھلاڑی اور آفیشلز بائیو سیکیور ببل میں جائیں گے، فرنچائز ٹیموں کے ٹریننگ سیشنز 15 فروری سے شروع ہونگے۔

دوسری جانب پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی آج رات کراچی پہنچیں گے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کا میلہ 20 فروری سے کراچی  میں سجے گا۔


متعلقہ خبریں