بھارتی سیلاب سے ہمارے دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ نہیں، انڈس واٹر کمیشن

بھارتی سیلاب سے ہمارے دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ نہیں، انڈس واٹر کمیشن

اسلام آباد: انڈس واٹر کمیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت میں گلیشیئر ٹوٹنے سے آنے والے سیلاب سے ہمارے دریاؤں میں کسی قسم کی کوئی طغیانی نہیں آئے گی۔

بھارت کی آبی دہشت گردی: پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی

ہم نیوز کے مطابق انڈس واٹر کمیشن پاکستان کے حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے اگر اوڑی ون اور ٹو سے پانی آیا تو ہمارے پاس پانی ذخیرہ کرنے کی کافی گنجائش موجود ہے اوراس کے لیے ہم تیار بھی ہیں۔

بھارت: اترکھنڈ میں گلیشیئر و ڈیم ٹوٹنے سے 10 افراد ہلاک، 150 لاپتہ

انڈس واٹر کمیشن کا اس حوالے سےمؤقف ہے کہ بھارت بنا  کسی پیشگی اطلاع کے پانی نہیں چھوڑ سکتا ہے اور اگر ایسا کیا تو وہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کے مترادف ہوگا۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت گلیشیئر کا پانی اپنے ڈیموں میں ذخیرہ کرے گا اور اسے نہیں چھوڑے گا لیکن اگر پانی چھوڑا تو ہم ذخیرہ کرلیں گے۔

بھارت کی آبی دہشت گردی: فصلیں ڈبودیں

بھارتی ریاست اتر کھنڈ میں گلیشیئر اور ڈیم ٹوٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے جس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک اور 150 سے زائد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ بھارتی حکام نے اس حوالے سے الرٹ بھی جاری کیا ہے۔


متعلقہ خبریں