لسبیلہ:مسافر کوچ الٹنے سے14 افراد جاں بحق

لسبیلہ:مسافر کوچ الٹنے سے14 افراد جاں بحق

فوٹو: ہم نیوز


لسبیلہ: بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں آر سی ڈی ہائی وے پر مسافر کوچ الٹ گئی ہے جس سے 14 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔

لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق اور زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

مسافر کوچ پنجگور سے کراچی جارہی تھی۔ ایدھی ذرائع کے مطابق کوچ کو کرین سے سیدھا کرنے کے بعد چار لاشیں نکالی گئی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد متعدد افراد کوچ کے اندر پھنس گئے ہیں جنہیں کوششوں کے بعد نکالا گیا۔

پولیس، لیویز، ایدھی اور لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کے رضاکاروں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جا رہی۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کی جائیں گی۔

 


متعلقہ خبریں