جے یو آئی ف کی فارن فنڈنگ کیخلاف درخواست تیار

حکومت کو سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے کا اختیار کس نے دیا؟ مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی) ف کی فارن فنڈنگ کے خلاف درخواست تیار کر لی۔

رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کی جانب سے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی جائے گی۔ درخواست کے متن کے مطابق جے یو آئی رہنما حافظ حسین احمد نے لیبیا اور عراق سے امداد لینے کا اعتراف کیا۔

حافظ حسین احمد کے مطابق معمر قذافی اور صدام حسین سے ملنے والی امداد کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ مولانا فضل الرحمان اور پارٹی کے کئی سینئر رہنما تواتر سے عراق اور لیبیا کا دورہ کرتے رہے ہیں۔

درخواست متن کے مطابق مولانا شیرانی نے پارٹی کی مجلس شوریٰ میں معاملے اٹھایا لیکن کوئی جواب نہ ملا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں اقلیتیں غیرمحفوظ ہیں، شاہ محمود

واضح رہے یہ فارن فنڈنگ کے حوالے سے ایک کیس وزیر اعظم عمران خان کے خلاف بھی الیکشن کمیشن کے پاس موجود ہے جسے شروع کرنے کے لیے پی ڈی ایم کی جانب سے دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور گزشتہ دنوں پی ڈی ایم نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن دفتر کے باہر احتجاج بھی کیا تھا۔


متعلقہ خبریں