شیخ رشید کا وزیرداخلہ بننے کے بعد کراچی کا پہلا دورہ


کراچی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ جمعہ کو کراچی میں پریس کانفرنس کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ کراچی میں اہم سرکاری دفاتر کا بھی دورہ کریں گے۔

شیخ رشید پاکستان رینجرز سندھ کے ہیڈ کواٹرز کا بھی دورہ کریں گے۔

مریم نواز کو کشمیری چائے اور مولانا کو حلوہ پیش کرونگا، شیخ رشید

یاد رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کو اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار قرار دیتے ہوئے لانگ مارچ کی بھی دعوت دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کل نہیں، آج لانگ مارچ کرے خوش آمدید کہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اپوزیشن کا آخری سیاسی کارڈ ہوگا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ مریم نواز براڈ شیٹ پڑھ لیں، پانامہ ٹو کھلنے جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 40 ہزار لوگوں کا ریکارڈ دیا، آپ چالیس لوگوں کا ڈیٹا دے دیں۔


متعلقہ خبریں