ماہرہ خان، عاطف اسلم اور ایمن خان فوربز ٹاپ 100 ڈیجیٹل اسٹارز میں شامل

ماہرہ خان، عاطف اسلم اور ایمن خان فوربز ٹاپ 100 ڈیجیٹل اسٹارز میں شامل

فوٹو: فائل


سوشل میڈیا کے افق پر کون سا ستارہ کتنا جگمگایا؟ فوربز میگیزین نے ٹاپ ہنڈرڈ ایشین ڈیجیٹل سپر اسٹارز کی فہرست جاری کر دی۔ 

پاکستان فنکاروں نے سوشل میڈیا پر بھی اپنا نام بنایا، ڈیجیٹل ورلڈ کی دنیا میں چاہنے والوں کو متاثر کیا اور فوربز میگیزین کی جانب سے 100 بااثر ترین ڈیجیٹل اسٹارز کی فہرست میں جگہ بنا لی۔ 

بین الاقوامی جریدے فوربز کی جانب سے 100 ایسے بااثر ترین ڈیجیٹل اسٹارز کی فہرست جاری کی گئی ہے جنہوں نے عالمی وبا کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے زریعے مداحوں میں آگاہی وشعور پھیلانے میں اپنا کرادر ادا کیا۔

ماہرہ خان 

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان خود بھی کورونا وائرس کا شکار بنیں تاہم انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے عوام میں کورونا کی آگاہی پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ذہنی صحت سے متعلق مسائل، خواتین پر کیے جانے والے تشدد اور بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کے لیے بھی استعمال کیا۔

ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر دھوم مچاتے ہوئے انسٹاگرم پر 70 لاکھ  فالوورز اور فیس بک پر 40 لاکھ سے زائد صارفین کو اپنا گرویدہ بنایا۔ وہ لیجنڈز آف مولا جٹ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

عاطف اسلم 

عاطف اسلم بھی پیچھے نہ رہے اور فوربز کی جاری کردہ لسٹ کے مطابق وہ دو کروڑ سے زائد فیس بک کے فینز کلب کے سردار بنے۔ 

کورونا وبا کے دوران انہوں نے اللہ تعالی کے ننانوے ناموں (اسما الحسنیٰ) کی اس خوبصورتی سے تلاوت کی کہ سننے والوں پر سحر طاری کر دیا۔

عاطف اسلم کی جانب سے اسما الحسنیٰ کی تلاوت کو یوٹیوب پر دو کروڑ 81 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کے فیس بک فالورز کی تعداد 20 ملین ہے، گلوکار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی۔

ایمن خان

خوبرو اداکارہ ایمن خان انسٹا گرام پر اسی لاکھ سے زائد فینز کلب کی حامل ہیں جنہوں ںے ہم نیٹ ورک کے ڈرامہ سیریلز عشق تماشا اور باندی میں بہترین ادکاری سے ناظرین کے دل چھو لیے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انہیں گزشتہ سال پاکستان کے مستند ترین ایوارڈ ’ہم ایوارڈ‘ میں بہترین اداکارہ کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔

ایمن اور ان کی جڑواں بہن منال خان 2 لاکھ 49 ہزار فولورز کے ساتھ کپڑوں کی سائٹ ایمن منال کلوزٹ چلارہی ہیں۔


متعلقہ خبریں