’ووٹ ڈھونڈو‘، ٹرمپ کی آڈیو کال لیک ہوگئی

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ کی ایک آڈیو کال لیک ہوئی ہے جس میں وہ ریاست جارجیا کے سیکرٹری آف سٹیٹ سے کہہ رہے کہ’ووٹ ڈھونڈو‘۔

آڈیو کال امریکی اخبار نے لیک کی امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ کی جانب سے آڈیو ریکارڈنگ منظر عام پر لائی گئی ہے۔

کال میں صدر ٹرمپ کو ریاست جارجیا کے سیکرٹری آف سٹیٹ سے یہ مطالبہ کرتے سنا جا سکتا ہے کہ وہ نتائج ان کے حق میں پلٹنے کے لیے ووٹ ڈھونڈیں۔

کال پر دوسری طرف سیکٹری کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن کو ان پر گیارہ ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری حاصل ہے اور جارجیا میں ان کی جیت شفاف اور درست نتائج پر مبنی ہے۔

ٹرمپ کی کال کا دورانیہ ایک گھنٹہ ہے۔ امریکی صدر نے ریاست جارجیا کے نتائج تبدیل کرنے کا کہا جہاں ان کے حریف جو بائیڈن 11،779 ووٹوں کی برتری حاصل تھی۔

ریاست جارجیا میں متعدد بار ووٹوں کی گنتی ہوچکی ہے ہر بار بائیڈن فاتح رہے ہیں۔ ٹرمپ نے کال پر کہا’ تو دیکھو۔ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ صرف 11،780 ووٹ تلاش کرو، یہ ایک ووٹ زیادہ ہے کیونکہ ہم نے ریاست جیت لی ہے۔

جارجیا کے سیکرٹری آف سٹیٹ نے جواب دیا’ جناب صدر مسئلہ یہ ہے آپ کے پاس اعدادوشمار غلط ہیں‘۔

خیال رہے کہ امریکہ کا الیکٹورل کالج14 دسمبر کو جوبایئڈن کو فاتح قرار دے چکا ہے۔ مصدقہ نتائج کے مطابق بائیڈن نے306 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں