کراچی: گھر میں آتشزدگی سے 3 افراد جاں بحق 



کراچی کے علاقہ
 کشمیر کالونی کے گھر میں آگ لگنے کے باعث جھلس کر دو بچوں سمیت  تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔ 

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں جب کہ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: فشریز کے پی ٹی بوٹ بلڈنگ یارڈ میں آتشزدگی، کروڑوں روپے کا نقصان

کشمیر کالونی میں آتشزدگی کے واقعہ پر وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی میں گھرمیں آتشزدگی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ امکان ہے کہ گیس لیکج سے آگ لگ گئی ہو تاہم پولیس کی جانب سے شارٹ سرکٹ کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ گھر میں تمام لوگ جاگ رہے تھے اور ناشتے کی تیاری کررہے تھے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ قریب میں فائربریگیڈ کا آفس ہے پھر بھی تاخیر کیسے ہوئی؟

قبل ازیں سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقہ بفر زون میں واقع گھر میں آتشزدگی سے جھلسنے والی دو بچیاں جاں بحق ہو گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: کیماڑی آئل ٹرمینل آتشزدگی میں جھلسنے والے دو افراد جاں بحق

ذرائع ہم نیوز کے مطابق گھر میں آگ یو پی ایس میں الیکٹرک شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ شارٹ سرکٹ کے باعث ہونے والی آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والی بچیاں بہنیں تھیں۔


متعلقہ خبریں