امریکہ: سوڈان کا نام دہشت گردی کے معاون ممالک کی فہرست سے خارج

امریکہ: سوڈان کا نام دہشت گردی کے معاون ممالک کی فہرست سے خارج

خرطوم: امریکہ نے سوڈان کو دہشت گردی کے معاون ممالک کی فہرست سے خارج کردیا ہے۔ اس بات کا اعلان خرطوم، سوڈان میں قائم امریکی سفارتخانے کی جانب سے کیا گیا ہے۔ امریکہ نے 27 سال قبل سوڈان کو دہشت گردی کے معاون ممالک کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

یو اے ای اور بحرین کے بعد سوڈان کا بھی اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ

امریکی سفیر برائے سوڈان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں باقاعدہ مبارکباد بھی دی ہے۔

اسرائیل کے مؤقر اخبار ’دی ٹائمز آف اسرائیل‘ کی رپورٹ کےمطابق سوڈان کا نام دہشت گردی کے معاون ممالک کی فہرست سے اس لیے نکالا گیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کیے ہیں۔

مراکش نے اسرائیل کو تسلیم کرلیا ہے، امریکی صدر کا اعلان

سوڈان نے اکتوبر 2020 میں اس بات پر باضابطہ طور پر آمادگی ظاہر کی تھی کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام پر رضا مند ہے۔

سوڈان کو اس وقت واشنگٹن کی جانب سے یہ یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام پر جواباً اس کا نام دہشت گردی کے معاون ممالک کی فہرست سے نکال دیا جائے گا۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق امریکہ کے سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن پر دستخط بھی کردیے ہیں۔

مائیک پومپیو کی جانب سے دستخط کے بعد آج سے سوڈان کا نام دہشت گردی کے معاون ممالک کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا سعوی عرب کا خفیہ دورہ

خرطوم میں قائم امریکی سفارتخانے کے مطابق سیکریٹری خارجہ کی جانب سے دستخط کیے جانے بعد فیڈرل رجسٹر میں بھی اس کا اندراج ہو گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اکتوبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ سوڈان کا نام دہشت گردی کے معاون ممالک کی فہرست سے خارج کر رہے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 26 اکتوبر 2020 کو اس حوالے سے امریکی کانگریس میں نوٹس بھیجا تھا۔ امریکی قانون کے مطابق اگر نوٹس موصول ہونے کے بعد 45 دن تک کانگریس کی جانب سے کوئی اعتراض نہیں کیا جائے تو اس کی منظوری مل جاتی ہے۔

امریکہ و اسرائیل کے خلائی مخلوق سے رابطے: ٹرمپ کو دی ہدایت

اسرائیلی اخبار کے مطابق 45 دن کے اندرچونکہ کانگریس کی جانب سے کسی بھی قسم کا کوئی اعتراض نہیں کیا گیا اس لیے اب سوڈان کو دہشت گردی کے معاون ممالک کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

براعظم افریقہ میں واقع سوڈان مسلمانوں کی اکثریت رکھنے والا تیسرا ملک ہے جس نے گزشتہ دنوں میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

سوڈان سے قبل متحدہ عرب امارات اور بحرین بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام پر رضامند ہو چکے ہیں۔

اسامہ آپریشن کے لئے اسرائیل نے خفیہ معلومات دیں، سابق سی آئی اے سربراہ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں گزشتہ ہفتے مراکش نے بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام پررضامندی ظاہر کی تھی۔


متعلقہ خبریں