اسلام آباد: انتخابی عمل کا جائزہ لینے والے ادارے فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے کورونا وائرس کی دوسری لہر سے سیاسی قیادت کو خبردار کر دیا۔
فافن اور ٹرسٹ فارڈیموکریٹک ایجوکیشن اینڈ اکاونٹبلیٹی نے کورونا پر پہلی رسپانس مانیٹرنگ رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق کورونا کی دوسری لہر میں سیاست بازی اور ایس اوپیز پر عملدرآمد کا فقدان پالیسی چیلنج کا سبب بن سکتا ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ اگر توجہ نہ دی گئی تو پہلی لہر کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیاں خطرے میں پڑ جائیں گی۔
کورونا، فافن کا سیاسی رہنماؤں کو اتفاق پیدا کرنے کا مشورہ
فافن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن تحریک کے نتیجے میں اکتوبر میں وبا کی قانونی نگرانی کم سیاسی اقدامات زیادہ کیے گئے، پالیسی اورعملدرآمد کی سطح پر صحت سے متعلق گورننس کے سنگین چیلنجوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ کورونا میں اضافے کی روک تھام کے لیے حکومت کی طرف سے مزید سنجیدہ اور خصوصی اقدامات ناگزیر ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فرنٹ لائن پر اس مرض کا مقابلہ کرنے والوں اور دیگرمتعلقہ شراکت داروں کی استعدادکار کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔