ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

یونان حادثہ، کشتی میں سوار پاکستانیوں کی تعداد 350 ہے، وزیر داخلہ

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کےمرکزی رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔

پنجاب پولیس: لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرنے میں ناکام

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری پر چیئرمین نیب نے 9 نومبر کو دستخط کیے ہیں۔

نیب کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ راناثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری اورانکوائری کو اپ گریڈ کرنے کی دستاویزات عدالت میں جمع کروا دی گئی ہیں۔

اسلام آباد میں اکھٹے ہونگے تو حکومت بہہ جائیگی،احسن اقبال

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب نے اس ضمن میں استدعا کی ہے کہ راناثنا اللہ کی گرفتاری مطلوب ہے لہذا قبل ازگرفتاری کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔

پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے عبوری ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

سلیم مانڈوی والا پانچ ماہ بعد بھی جواب دینے میں ناکام رہے، نیب

ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت پر16 دسمبر کولاہورہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔


متعلقہ خبریں