برطانیہ: کورونا ویکسین سب سے پہلے موٹاپے کا شکار شہریوں کو دینے کا فیصلہ


برطانیہ میں کورونا ویکسین بوڑھے افراد سے پہلے موٹاپے کا شکار شہریوں کو دینے کا فیصلہ کر لیا گیا.

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے ایک کتابچہ جاری کیا گیا ہے۔

پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی ہدایات کے مطابق موٹاپے کا شکار افراد کورونا وائرس سے شدید متاثر ہو سکتے ہیں اور ایسے افراد کی کورونا سے موت کے امکانات دگنے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ہر آٹھ میں سے ایک فرد کو موٹاپے کی بیماری ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کورونا ویکسین انتہائی مؤثر قرار

خیال رہے کہ معروف برطانوی آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کورونا ویکسین کو انتہائی مؤثر قرار دے دیا گیا ہے۔ اکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ ویکسین کورونا سے نمٹنے میں 70 فیصد مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی 10 کروڑ خوراکوں کا آرڈر دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کہ ویکسین کی تیاری کے دوران نتائج انتہائی متاثر کن ہیں۔ تاہم ویکسین کے ابھی مزید سیفٹی چیک کیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویکسین کم قیمت اور اسے اسٹور کرنا بھی آسان ہوگا۔

اس سے قبل برطانیہ نے دو کمپنیوں سے کورونا وائرس کی ویکسین حاصل کرنے کا معاہدہ طے کرلیا تھا جس کے تحت دونوں کمپنیاں برطانیہ کو نو کروڑ ڈوزز فراہم کریں گی۔

کورونا ویکسین پر کام کرنے والی کمپنیوں میں بائیوٹیک، فائزر اور فرنچ کمپنی والنیوا شامل تھیں


متعلقہ خبریں