امتحانات کے بغیر طلبا کو پاس کرنے کا فارمولا جاری

نرسری تا آٹھویں جماعت تک بچوں کو پاس کرنے کا فارمولا جاری

فائل فوٹو


لاہور: کورنا وائرس کے سبب تعلیمی ادارے بند ہونے کے بعد محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے نرسری تا آٹھویں جماعت تک بچوں کو پاس کرنے کا فارمولا جاری کر دیا ہے۔

فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگلی جماعت میں ترقی اب ہوم ورک کی بنیاد پر ہو گی۔ نرسری سے پنجم جماعت کا ہوم ورک بچوں کو جاری کردیا گیا ہے۔

ایلیمنٹری کلاسز کا ہوم ورک 26 نومبر تک جاری کردیا جائے گا۔ ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر بچے کواگلی جماعت میں پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔ نویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات مئی یا جون میں ہوں گے۔

کورونا وبا کے پھیلاؤ میں اضافے کے سبب تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں ایک بار پھر معطل کردی گئی ہیں۔امتحانات کب لینے ہیں یہ صوبے خود فیصلہ کریں گے۔

تعلیمی ادارے آن لائن  کلاسز  کا انعقاد کریں گے اور 11 جنوری سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔ ووکیشنل اداروں کو بند نہیں گیا وہاں تربیت کا عمل جاری رہے گا۔

وزیر تعلیم  پنجاب نے کہا کہ تعطیلات کے دوران فیکلٹی ممبرز ہفتے میں دو دن اداروں میں آئیں گے۔ پچاس فیصد اساتذہ پیر کو اور 50 فیصد جمعرات کو حاضر ہوں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 3.3 فیصد ہوگئی ہے۔ راولپنڈی، ملتان، لاہور اورفیصل آباد میں سب سے زیادہ مثبت کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔؎

کراچی اور حیدرآباد میں بھی کورونا کے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ پشاور،ایبٹ آباد اور سوات میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ آزادکشمیر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11.45 فیصد ہو گئی ہے۔

بلوچستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.73، گلگت5.23، اسلام آباد8.09، خیبرپختونخوا9.85، پنجاب3.95 اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 9.63 فیصد تک پہنچ گئی۔

 


متعلقہ خبریں