جی20: غریب ممالک، قرض سروسز کی ادائیگی معطل کرنے پر اتفاق

جی20: غریب ممالک، قرض سروسز کی ادائیگی معطل کرنے پر اتفاق

ریاض: جی 20 کے وزرائے خزانہ اور سینٹرل بینکوں کے گورنروں نے غریب ممالک پر قرض سروسز کی ادائیگی 2021 تک معطل کرنے پراتفاق کرلیا ہے۔

کورونا: معاشی بحران سے تیسری جنگ عظیم کا خدشہ ہے،برطانوی ڈیفنس چیف

ہم نیوز نے سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ اتفاق رائے جی 20 کے وزرائے خزانہ نے سعودی عرب کی زیر صدارت منعقدہ ہنگامی اجلاس میں کیا جو آن لائن منعقد ہوا۔

سعودی عرب کی زیر صدارت منعقدہ آن لائن ہنگامی اجلاس میں ادائیگی کے حوالے سے معطلی کے سابقہ فیصلے میں توسیع کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس ضمن میں جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قرض کے مسائل حل کرنے کے لیے مزید اقدامات بھی درکار ہوں گے۔

مشترکہ اعلامیہ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے جنم لینے والا بحران بہت بڑا اور غیر معمولی نوعیت کا ہے جس کی وجہ سے بہت سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

پیرس کلب نے پاکستان سمیت 4 ممالک کے قرضوں کی ادائیگی معطل کر دی

جی 20 کے وزرائے خزانہ کے منعقدہ ہنگامی اجلاس میں کہا گیا ہے کہ اس وقت کم آمدنی والے ممالک کا مستقبل تاریک ہوتا جا رہا ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق وزرائے خزانہ نے آن لائن منعقدہ اجلاس میں کہا کہ قرضہ لینے والے ملک کی درخواست پر قرضہ سروسز کے مسائل حل کرنے کے لیے کارروائی کی جائے گی۔

مشترکہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ اس حوالے سے تمام سرکاری قرضے شامل ہیں اور وہ قرضے بھی شامل ہوں گے جن کی ضامن حکومتیں ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق قرضہ دینے والے ادارے اس ضمن میں بنیادی اصول و ضوابط طے کریں گے اور قرضوں کا بوجھ تقسیم کرنے کا نظام وضح کریں گے۔

 ’ جی 20 فورم سے ایک سال کیلئے قرضے کی ادائیگی ملتوی ہوسکتی ہے ‘

مشترکہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ قرضہ دینے اور قرضہ لینے والے ممالک کے درمیان اس حوالے سے باقاعدہ معاہدے ہوں گے جن پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں