امریکی صدارتی انتخابات تاریخ کے محفوظ ترین الیکشن قرار

امریکی صدارتی انتخابات تاریخ کے محفوظ ترین الیکشن قرار

واشنگٹن: امریکی الیکشن کمیشن نے 3 نومبر کے صدارتی انتخاب کو ملک کی تاریخ کا محفوظ ترین الیکشن قرار دے دیا ہے۔

امریکی الیکشن کمیشن، کورآڈینیٹنگ کونسل، سائبر سیکورٹی اور ہوم لینڈ سیکورٹی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام ریاستوں میں ہر ووٹ کا مکمل ریکارڈ موجود ہے، کئی ریاستوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جا رہی ہے، ضرورت پڑنے پر ہر ووٹ کی دوبارہ گنتی کی جا سکتی ہے۔

اعلامیے میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ انتخابات کے دوران ووٹ ضائع ہونے کے کوئی شواہد موجود نہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم نے صدارتی انتخابات میں مردہ امریکی شہریوں کے ناموں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی انتخابات میں مبینہ بےقاعدگیوں کی تحقیقات کا حکم

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اہم امریکی ریاست ایریزونا میں بھی ڈیموکریٹ امیدوار اور نو منتخب صدر جوبائیڈن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر واضع برتری حاصل ہوگئی ہے۔

رائٹرز کے مطابق ریپبلکن پارٹی کے گڑھ  امریکی ریاست ایریزونا میں 70 سال بعد یہ کسی بھی ڈیموریٹک صدارتی امیدوار کی پہلی جیت ہے۔ ایریزونا میں جیت کے بعد جوبائیڈن کے الیکٹورل ووٹ 290 بن جائیں گے جو وائٹ ہاؤس کے فاتح کا تعین کرتا ہے۔

خیال رہے کہ جوبائیڈن پہلے ہی 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ایریزونا میں اضافی 11 الیکٹورل ووٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انتخابات کو چیلنج کرنے کو مزید کمزور کردیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق جو بائیڈن کو امریکی ریاست جارجیا میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ پر 14 ہزار ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔ ریاست جارجیا میں ووٹوں کی گنتی کا عمل بدستور جاری ہے اور سرکاری نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق امریکہ میں پاپولر ووٹ کسی بھی امیدوار کی جیت کا تعین نہیں کرتے ہیں، تمام امریکی ریاستوں میں جوبائیڈن کو ٹرمپ پر 50 لاکھ سے زائد ووٹوں کی برتری کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں