امریکی انتخابات میں شکست: کیا ٹرمپ اپنی اہلیہ کو بھی کھو دیں گے؟

امریکی انتخابات میں شکست: کیا ٹرمپ اپنی اہلیہ کو بھی کھو دیں گے؟

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے سابق عہدہ داروں نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی انتخابات میں شکست کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ ان سے علیحیدگی اختیار کرلیں گی۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ حکومت کی سابق عہدیدار عمروسا نیومین نے دعویٰ کیا ہے کہ میلانیا جلد ہی ٹرمپ سے طلاق لے لیں گی۔ عمروسا کے مطابق میلانیا شدت سے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کی منتظر ہیں جس کے ساتھ ہی وہ طلاق لے لیں گی۔

مروسا نیومین نے دعویٰ کیا ہے کہ میلانیا ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں ہر منٹ گنتی رہتی ہے، ٹرمپ جوہی عہدہ چھوڑیں گے، وہ ان سے طلاق لیں گی۔ وہ ٹرمپ کی جانب سے صدارت کا عہدہ چھوڑنے کے بعد جتنی جلد ہوسکے علیحدگی کا ارادہ رکھتی ہیں۔

مزید پڑھیں: مظاہرین کا ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس خالی کرنے کا مطالبہ

انہوں نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ اگر میلانیا ٹرمپ ابھی علیحیدگی کا اعلان کرتی ہیں تو ڈونلڈ ٹرمپ اپنی بےعزتی سمجھ کر انہیں سزا دینے کے راستے ڈھونڈ سکتے ہیں، اس لیے وہ فی الحال خاموش ہیں۔

دوسری جانب خاتون اول کی سابق سینئر مشیر اسٹیفنی وولک آف کا کہنا تھا کہ میلانیا اور ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں الگ الگ کمرے میں رہتے تھے۔

خیال رہے کہ امریکی انتخانبات میں اپنے حریف و ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جوبائیڈن کی جیت کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی نتائج کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ میری ٹیم سوموار سے انتخابی نتائج کے خلاف مقدمہ کا آغاز کرے گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ انتخابات ختم ہونے سے ابھی بہت دور ہیں، جوبائیڈن غلط طور اپنے آپ کوانتخابات میں فاتح قرار دے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں