سارہ میک برائیڈ امریکہ کی پہلی خواجہ سرا سینیٹر منتخب


امریکی صدارتی انتخابات میں سینیٹ کی نشست پر پہلی بار ایک خواجہ سرا سارہ میک برائیڈ نے کامیابی حاصل کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سارہ میک برائیڈ کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے اور انہوں نے ریاست ڈیلاوئر سے سینیٹ کی نشست میں فتح حاصل کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سارہ میک برائڈ نے ٹوئیٹر پیغام کے زریعے اپنی جیت کا اعلان کیا۔

امریکی انتخابات 2020: ٹرمپ اور جو بائیڈن میں کانٹے کا مقابلہ

انہوں نے کہا کہ آج ثابت ہو گیا ہے کہ ہماری جمہوریت ہر طرح کے طبقے کو برابری کے حقوق دیتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام شہریوں کی بلا امتیاز خدمت کروں گی۔

خیال رہے کہ امریکی انتخابات فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکے ہیں جب کہ چند ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کو ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر اب تک معمولی برتری حاصل ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کو 238 الیکٹورل ووٹ  پڑے ہیں جب کہ ان کے حریف اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ 213 الیکٹورل ووٹ حاصل کرچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں