امریکی ریاست پنسلوانیا میں اسلحہ کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ


پنسلوانیا: امریکی ریاست پنسلوانیا میں اسلحہ کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صدارتی امیدوار جوبائیڈن کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے اور انتخابی مہم کے دوران امریکی ریاست پنسلوانیا میں اسلحہ کی مانگ بڑھ گئی ہے اور فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

اسلحہ دکانوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اسلحہ کے آرڈرز بہت زیادہ آ رہے ہیں اور آدھے سے زیادہ اسلحہ فروخت بھی کر چکے ہیں۔

پنسلوانیا میں اسلحہ کی مانگ میں اضافے کی وجہ سیاہ فام لوگوں کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت، کورونا وائرس کی وجہ سے پھیلی جانے والی بد امنی اور امریکی انتخابات کو قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں 3 نومبر کو انتخابات ہو رہے ہیں جس میں سب دنیا کے سب سے زیادہ طاقتور شخص کے لیے ووٹ کاسٹ کیے جائیں گے جبکہ ارلی ووٹ کے ذریعے امریکہ میں 9 کروڑ سے زیادہ افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں صدارتی انتخابات کا طریقہ کار کیا ہے؟

تجزیاں کاروں کا کہنا ہے کہ 2020 کے امریکی انتخابات میں 15 سے 16 کروڑ امریکی شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جو کسی بھی سابقہ انتخابات کے مقابلے میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ ہو گا۔


متعلقہ خبریں