ترکی: فرانسیسی جریدے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان

ترکی: کورونا، ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا

انقرہ: ترکی نے فرانسیسی جریدے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایردوان کی دھمکیوں کو تسلیم نہیں کرتے، فرانس

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس کے جریدے چارلی ہیبڈو نے صدر رجب طیب ایردوان کا خاکہ سرورق پر شائع کیا ہے جس کی ترکی کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر کا خاکہ شائع کرنے پر ضروری قانونی اور سفارتی کارروائی کریں گے۔

ترکی: قومی اسمبلی میں فرانس کے صدر کو ملعون قرار دینے کا میمورینڈم منظور

ترک صدر کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں چارلی ہیبڈو کے اقدام کو محض اشتعال انگیزی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فرانسیسی جریدے کا مقصد صرف ترکی اور اسلام سے عداوت ہے۔

ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ انقرہ کے اٹارنی نے صدر رجب طیب ایردوان کے خاکے کی اشاعت کے خلاف جریدے کے مدیر اعلیٰ لارینٹ سوریسو، ایڈیٹر انچیف جیرارڈ بیارڈ اور خاکہ بنانے والے الیس یتیٹ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ترکی کی قومی اسمبلی کی جنرل کونسل نے منظور کردہ میمورینڈم میں فرانس کے صدر کو ملعون قرار دیا ہے۔

ترکی کے صدر ایردوان کا بیان: فرانس کا اپنا سفیر واپس بلانے کا فیصلہ

فرانسیسی صدر کے ترجمان نے کچھ دیر قبل کہا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں