برسلز: کشمیر کونسل یورپی یونین کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

برسلز: کشمیر کونسل یورپی یونین کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

برسلز: کشمیرکونسل یورپی یونین کے زیر اہتمام یوم سیاہ کے موقع پر بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

آزاد کشمیر کی جنگ آزادی اور سدھن قبیلہ

ہم نیوز کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں انسانی حقوق کی مختلف عالمی تنظیموں کے نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بھارتی سفارتخانے کے سامنے کیے جانے والے احتجاجی مظاہرے میں شریک شرکا کی جانب سے اختتام پر ایک احتجاجی یاد داشت بھی بھارتی حکام کو پیش کی گئی۔

یوم سیاہ: کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے اسلام آباد میں علامتی بلیک آؤٹ

ہم نیوز کے مطابق بھارتی سفارتخانے میں پیش کی جانے والی احتجاجی یاد داشت میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ بند کیا جائے۔

کشمیرکونسل یورپی یونین کی جانب سے کیے جانے والے احتجاجی مظاہرے کے اختتام پردی جانے والی احتجاجی یاد داشت میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دی جائے تاکہ وہ اپنے سیاسی مستقبل کا آزادانہ ماحول میں فیصلہ کر سکیں۔

یوم سیاہ کشمیر: برطانیہ، کینیڈا میں تقاریب کا انعقاد

ہم نیوز کے مطابق اس موقع پر چیئرمین کشمیر کونسل یورپی یونین علی رضا سید نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاؤن کے خاتمے کے لیے عالمی برادری بھارت پر دباؤ ڈالے۔

چیئرمین علی رضا سید نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔


متعلقہ خبریں