وزیر اعظم کا گستاخانہ خاکوں کا معاملہ عالمی فورم پر اٹھانے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ عالمی فورم پر اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم تمام مسلم ممالک کے سربراہان کو الگ الگ خطوط لکھیں گے جس میں معاملے کی حساسیت اور مسلم امہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچنے کی بات ہو گی۔

وزیر اعظم نے کابینہ اجلاس میں ساتھی وزرا کو بھی خط سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں مسلم ممالک کو گستاخانہ خاکوں کےمعاملے پر اتحاد اور یکجہتی کی درخواست کی جائے گی۔

قومی اسمبلی: فرانس میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر خاتم النبین نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی ہرگزبرداشت نہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے کابینہ اجلاس میں ہفتہ عشق رسول ﷺ منانے کی تجویز دی ہے جس پر غور کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں