آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جھڑپوں میں مزید تیزی آ گئی

آرمینا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جھڑپوں میں مزید تیزی آ گئی ہے، آذربائیجان نے نوگورنو کاراباخ کے کئی اہم علاقوں پرقبضے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آذربائیجان حکام نے کہا ہے کہ آرمینیا نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے، جوابی حملے میں آرمینیا میں اس کی فوجی تنصیبات کو براہ راست نشانہ بنایا جائیگا۔

دوسری جانب ترکی نے آرمینیا کی جانب سے آزربائیجان میں شہری آبادی کونشانہ بنانے کی مذمت کی ہے جب کہ روس نے کاراباغ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ ایک ہفتے سے زائد جاری جھڑپوں میں 150 آرمینی فوجیوں سمیت دو سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جھڑپیں مزید شدت اختیار کر گئیں

دوسری جانب  پاکستان نے آرمینیا کی افواج کی جانب سے آذربائیجان کےعلاقوں پر گولہ باری کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ آرمینیا مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے فوجی کارروائی فوری بند کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کی منظور قراردادوں کی روشنی میں آذربائیجان کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صورتحال خطے کے امن اور سلامتی کے لیے خطرہ ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ، یورپی یونین، ترکی اور روس نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔


متعلقہ خبریں