پی ڈی ایم کھمبوں پر چڑھے یا کے ٹو پہ، این آر او نہیں ملے گا: فیاض الحسن چوہان


لاہور: پنجاب کے وزیراطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی قیادت کھمبوں پر چڑھے یا کے ٹو پہ چڑھ کر احتجاج کرے لیکن این آر او نہیں ملے گا۔

ن لیگ کا پنجاب بھر میں مرحلہ وار احتجاج کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئندہ ملکی سیاست میں شاید کسی لیگ کا کوئی مستقبل ہو مگر آل شریف کا بالکل نہیں ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ میم لیگ پاکستان میں جتنا بولے گی اورکھیلے گی، شین لیگ کا بیڑا غرق کرے گی۔

ن لیگ باہر اور ش لیگ اندر چلی گئی، م لیگ کھیل کھیل رہی ہے، فیاض چوہان

ہم نیوز کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بیگم صفدر سزا یافتہ مجرم ہیں اور والد کی تیمار داری کی وجہ سے ضمانت پر ہیں۔


متعلقہ خبریں