اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کے اجلاس میں اربوں روپوں کے منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔
مہمند ڈیم، نیواسلام آباد ایئرپورٹ تک میٹرو بس سروس کے انفراسٹرکچر اور گوادر میں سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کے منصوبوں کے لئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔
ایکنک کے اجلاس میں بتایا گیا کہ مہمند ڈیم منصوبے پر309 ارب، میٹرو بس منصوبے پر 164 ارب 27 کروڑ اور گوادر منصوبے پر 5 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔
سمندری پانی صاف کرنے کے منصوبے کے تحت گوادرمیں 5 ملین گلین پانی روازنہ قابل استعمال بنایا جائے گا۔
مہمند ڈیم کے ذریعے 800 میگاواٹ بجلی پیدا ہوسکے گی جب کہ اس ذخیرے میں 1592 ایم ایم سی ایف پانی ذخیرہ کیا جاسکے گا۔