کراچی: اسکولز نہ کھولنے پر پرائیوٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کا احتجاج کا اعلان


کراچی: اکیس ستمبر سے دوسرے مرحلے کے تحت اسکولوں کو نہ کھولنے کے معاملے پر پرائیوٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے کل پریس کلب پر احتجاج کا اعلان کردیا۔

آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز فیڈریشن  نے بھی وزیر تعلیم سندھ  سعید غنی کے فیصلے کے خلاف بھرپور احتجاج کا اعلان کردیا۔

پرائیوٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے  منگل کی شام کراچی پریس کلب پر احتجاج کا اعلان کردیا۔ چیئرمین ایکشن کمیٹی نے وزیر تعلیم سندھ کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسکولوں کی نااہلی کا خمیازہ نجی اسکولز بھگت رہے ہیں۔

مزید پڑھین: تعلیمی ادارے عجلت میں دوبارہ بند کرنا تدریسی عمل تباہ کر دے گا، وزیر تعلیم

چیئرمین ایکشن کمیٹی پرویز ہارون کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرتعلیم معاملے کا نوٹس لیں اورفی الفور اسکولز کھوائیں۔

آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز فیڈریشن نے بھی منگل  سے سندھ  بھر کے پریس کلبز پر بھرپور احتجاج کی کال دے دی ہے۔  پرائیوٹ اسکولز فیڈریشن کا کہنا کہ کہا این سی او سی کے فیصلے کے باوجود تدریسی عمل موخر کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری ٹیچرز کے جو کورونا ٹیسٹ کئے گیے تھے ان ہی کے مثبت آئے ہیں اور بدنام پرائیوٹ ٹیچرز کو کیا جارہا ہے۔

آل پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشنز سندھ نے صوبائی حکومت سے فوری تدریسی عمل بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں